جیکب آباد؛ ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کو جزوی نقصان
دھماکے کا واقعہ
جیکب آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جیکب آباد میں سلطان کوٹ اور آباد سٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی تین بوگیاں زد میں آگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال سنگین رخ اختیار کر گئی
دھماکے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ریلوے حکام نے اطلاع دی کہ ٹریک پر دھماکا صبح 10 بج کر 20 منٹ پر ہوا۔ دھماکے کے باعث جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ دھماکے میں جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم امدادی ٹیمیں متاثرہ ٹریک کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شیر افضل مروت نے بانی پی ٹی آئی کی فیملی کیلئے جو کہا وہ غلط ہے، بیرسٹر گوہر کھل کر بول پڑے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا ردعمل
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ریلوے ٹریک دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعلیٰ نے دھماکے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اقبالؒ پاکستان اور ایران کا مشترکہ فکری سرمایہ ہیں: وزیر خزانہ پنجاب کا ’’جشن اقبال ‘‘سے خطاب
بریفنگ کی تفصیلات
وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دھماکا اس وقت ہوا جب ٹرین ٹریک عبور کر رہی تھی جس میں متعدد افراد زخمی ہیں، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: قیدی وینز پر حملہ پولیس نے خود کروایا ہے، شیخ وقاص اکرم
ریلوے ٹریفک پر اثرات
ریلوے ٹریفک متاثر ہونے کی وجہ سے دیگر ٹرینوں کی روانگی عارضی طور پر معطل ہے۔
ذمہ داروں کا احتساب
وزیراعلیٰ نے حکم دیا کہ واقعے کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دھماکا ریاست کے خلاف کارروائی ہے اور کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا۔








