راولپنڈی میں غیرت کے نام پر لڑکی کا قتل، سابق وائس چیئرمین، مدعی مقدمہ سمیت 4ملزم گرفتار

راولپنڈی میں غیرت کے نام پر قتل
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) میں غیرت کے نام پر لڑکی کے قتل کیس میں سابق وائس چیئرمین عصمت اللہ اور پہلے مدعی مقدمہ ضیا الرحمان سمیت 4 ملزموں کو حراست میں لے لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ میں سول ڈیفنس کی مشق، شام 7:30 بجے پانچ مقامات پر سائرن بجائے جائیں گے
مقتولہ کی قبرکشائی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، مقتولہ کی قبرکشائی کر لی گئی اور سیمپلز لئے جا رہے ہیں۔ ہولی فیملی ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر سیمپل لینے میں مصروف ہیں، جو کہ فرانزک لیبارٹری کو بھجوائے جائیں گے۔
گرفتاریوں کا سلسلہ
سابق وائس چیئرمین عصمت اللہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عصمت اللہ سمیت 6 ملزمان کو قبر کی نشاندہی کے لیے قبرستان لایا گیا۔ پولیس نے عصمت اللہ سے قبر کی نشاندہی کرائی، جب کہ لڑکی کے دوسرے خاوند اور سسر کو لاش کی شناخت کے لیے قبرستان بھیجا گیا۔ پولیس نے پہلے مدعی مقدمہ ضیا الرحمان کو بھی گرفتار کر لیا، جبکہ تفتیشی ٹیم کو لڑکی کے پہلے نکاح کی تصدیق نہ ہو سکی۔