اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر سمیت 51 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
سرگودھا کی عدالت میں وارنٹ گرفتاری جاری
سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن) سرگودھا کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما و اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر سمیت 51 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: ترک خاتون اوّل کی خصوصی دعوت ،وزیراعلیٰ مریم نواز ترکیہ کا دورہ کریں گی
مقدمات کی سماعت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کو میانوالی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور گھیراؤ جلاؤ کے مقدمات کی سماعت ہوئی، تاہم اس کیس میں کوئی بھی ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: روزانہ چند منٹ کی چہل قدمی کے 5 بہترین فوائد جو شاید آپ کو معلوم نہیں
عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری
عدالت نے عدم پیشی پر پی ٹی آئی رہنما احمد خان بھچر، بلال اعجاز اور احمد چٹھہ سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: گزشتہ شب خارجیوں کے خلاف ٹارگٹڈکارروائی میں 60 سے 70 خوارج ہلاک ہوگئے، وفاقی وزیراطلاعات
اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ
عدالت کے بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر عمر ایوب کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی بیٹی بچے کی ماں بن گئی
مزید سماعت کی تاریخ
عدالت نے مزید سماعت 29 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے، عدالت نے 9 مئی کے دیگر 4 مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے شہادتیں قلمبند کیں。
متعلقہ مقدمات
یاد رہے کہ جوڈیشل کمپلیکس میانوالی میں 9 مئی کو ہنگامہ آرائی کے مقدمہ میں 57 نامزد اور 150 نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا。








