اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر سمیت 51 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

سرگودھا کی عدالت میں وارنٹ گرفتاری جاری
سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن) سرگودھا کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما و اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر سمیت 51 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: 26 سالہ معروف ماڈل گرل نے خود کشی کرلی
مقدمات کی سماعت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کو میانوالی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور گھیراؤ جلاؤ کے مقدمات کی سماعت ہوئی، تاہم اس کیس میں کوئی بھی ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی بجٹ 2025-26، سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کی صنعتی ترقی، برآمدات کے فروغ کے لیے تجاویز پیش، سپر ٹیکس کے خاتمے اور زیرو ریٹنگ بحال کرنے کا مطالبہ
عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری
عدالت نے عدم پیشی پر پی ٹی آئی رہنما احمد خان بھچر، بلال اعجاز اور احمد چٹھہ سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کو ملٹری تنصیبات پر حملے سیکیورٹی کی ناکامی تھے، جسٹس حسن اظہر رضوی
اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ
عدالت کے بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر عمر ایوب کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے صدارتی انتخابات 2024 کے نتائج
مزید سماعت کی تاریخ
عدالت نے مزید سماعت 29 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے، عدالت نے 9 مئی کے دیگر 4 مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے شہادتیں قلمبند کیں。
متعلقہ مقدمات
یاد رہے کہ جوڈیشل کمپلیکس میانوالی میں 9 مئی کو ہنگامہ آرائی کے مقدمہ میں 57 نامزد اور 150 نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا。