تھرپارکر میں غیرت کے نام پر لڑکی کے قتل کے کیس میں ایک اور شخص گرفتار

تھرپارکر میں لڑکی کے قتل کا کیس
تھرپارکر (ڈیلی پاکستان آن لائن )تھرپارکر میں 3 ماہ قبل لڑکی کو قتل کرکے کنویں میں پھینکنے کے کیس میں ایک اور شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جوہری تنصیبات سے متعلق ایرانی سلامتی کے مشیر کا اہم بیان
واقعہ کا پس منظر
پولیس کے مطابق واقعہ تحصیل نگرپارکر کے نواحی گائوں نیباڑو میں 3 ماہ قبل پیش آیا جہاں رات کو سوئی ہوئی لڑکی دھانی کپری کو غیرت کے نام پر باپ اور بھائی نے کلہاڑی کے وار کرکے قتل کیا اور لاش قریبی کنویں میں پھینک کر واقعہ کو خودکشی کا رنگ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں اشیاء کی قیمتوں پر کنٹرول کے لیے اہم فیصلہ، بل پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا
پولیس کی کارروائی
رپورٹ کے مطابق لڑکی کی ماں نے اپنے بھائی اور مقتولہ کے ماموں کو ماجرا بتایا جس پر لڑکی کے ماموں نے واقعے کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے نگرپارکر اسپتال منتقل کیا جب کہ لڑکی کے باپ بادل کپری اور بھائی میر حسن کو گرفتار کرکے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: فرانس کا ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان، برطانیہ بھی پرعزم، امریکہ و اسرائیل کی شدید مخالفت
ڈی این اے رپورٹ کی تفصیلات
پولیس کے مطابق مقتولہ کے ماموں نے ایف آئی آر میں لڑکی کے محلے کے لڑکے سے جنسی تعلقات کے بارے میں لکھوایا۔ پولیس کی جانب سے فارنزک کیمیکل اور ڈی این ای رپورٹ کے لیے اجزاء لیبارٹری کے بھیجے گئے جہاں سے 3 ماہ بعد گزشتہ روز ڈی این اے رپورٹ جاری کی گئی جس میں تصدیق کی گئی ہے کہ لڑکی 5 ماہ کی حاملہ تھی۔
ملزم کی گرفتاری
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے حمل کا ڈی این اے محلے کے ایک لڑکے قاسم سے میچ ہوا جسے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم قاسم نے عدالت میں بیان دیا کہ اس کے لڑکی سے گزشتہ 3 سال سے جنسی تعلق تھا جس پر عدالت نے لڑکے کو جیل بھیج دیا۔