حنا پرویز بٹ کا چکوال میں خاتون کے بہیمانہ قتل پر نوٹس، قاتل کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا : چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی

تشویشناک واقعہ کا نوٹس

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن اور مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے چکوال کے علاقے تھانہ صدر تلہ گنگ کے قریب شوہر کے ہاتھوں کائنات بی بی کے بہیمانہ قتل کا سختی سے نوٹس لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دوست ممالک کے دورے: وزیراعظم ایران کے بعد آذربائیجان پہنچ گئے۔

واقعے کی تفصیلات

تفصیلات کے مطابق مقتولہ کو اس کے شوہر محمد شبیر نے گھریلو جھگڑے کے دوران ڈنڈوں سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ خاتون 2 سال سے اولاد سے محروم تھی اور شوہر کی جانب سے مسلسل ذہنی و جسمانی تشدد کا شکار رہی۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟

حنا پرویز بٹ کا بیان

حنا پرویز بٹ نے اس افسوسناک واقعے کو ریاست، معاشرے اور قانون کے منہ پر طمانچہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ قتل صرف ایک عورت کا نہیں، ہر اُس بیٹی، بہن اور ماں کا ہے جو گھر میں تحفظ کے بجائے تشدد سہتی ہے۔ میں یہ وعدہ کرتی ہوں کہ قاتل کو صرف گرفتار نہیں، عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حالات بہت کچھ کرنے کی طرف توجہ دلاتے ہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی کاروائیاں

انہوں نے کہا کہ واقعے کی مکمل رپورٹ طلب کر لی گئی ہے اور پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی پولیس اور متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں ہے۔ مزید برآں، حنا پرویز بٹ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ اس کیس کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیا جائے تاکہ معاشرے میں ایسی ذہنیت کو کچلا جا سکے جو خواتین پر ظلم کو معمول سمجھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں 5 اگست کو جلسے کی اجازت مانگ لی

وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن

انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ مریم نواز کا پنجاب ہے، جہاں عورت کے آنسو فائلوں میں دفن نہیں کیے جاتے، فوری انصاف دیا جاتا ہے۔

مستقبل کی حکمت عملی

پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی نے اس کیس کی مسلسل مانیٹرنگ شروع کر دی ہے اور مقتولہ کے ورثاء سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے تاکہ قانونی معاونت فراہم کی جا سکے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...