غزہ میں غذائی قلت پر سابق امریکی صدر باراک اوباما بھی بول پڑے، کیا مطالبہ کر دیا؟ جانیے

باراک اوباما کا غزہ میں غذائی قلت پر بیان
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں غذائی قلت پر سابق امریکی صدر باراک اوباما بھی بول پڑے، اموات کو ظلم قرار دیدیا اور فوری کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کی 26 سال پرانی پیشگوئی جو بالکل درست ثابت ہوئی
غزہ کے بےگناہ شہریوں کی مدد کی ضرورت
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق، باراک اوباما نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں غزہ میں بےگناہ شہریوں کو بھوک سے تحفظ دینے کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات کے نتیجے میں غذائی قلت سے ہونے والی اموات کو ’’ظلم‘‘ قرار دیا اور کہا کہ امداد کو غزہ کے لوگوں تک پہنچنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔ عمومی شہریوں سے خوراک اور پانی دور رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا پاکستان کو پانی سے محروم کرنے کا مذموم منصوبہ
فوری اقدامات کی ضرورت
فلسطینی علاقوں میں بھوک کے بحران کی اطلاعات فوری اقدامات کرنے کی ضرورت کو اجاگر کرتی ہیں۔
دیرپا حل کی ضرورت
سابق صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ غزہ کے بحران کے دیرپا حل میں تمام یرغمالیوں کی واپسی اور اسرائیلی فوجی کارروائیوں کا خاتمہ شامل ہونا چاہیے۔