مفتاح اسماعیل کا لیگی رہنماؤں کے الزامات پر قانونی کارروائی کا اعلان

مفتاح اسماعیل کا قانونی کارروائی کا اعلان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) رہنما عوام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے لیگی رہنماؤں کے الزامات پر قانونی کارروائی کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: کل پاکستان نے ثابت کیا جنگیں تعداد سے نہیں جیتی جاتیں: احسن اقبال
الزامات کے خلاف بیان
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ن لیگ کے ایک سینیٹر اور ایم این اے نے مجھ پر الزامات لگائے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ الزامات بے بنیاد ہیں اور اگر ان کا کوئی ثبوت ہے تو سامنے لایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اس پروجیکٹ کے بارے میں علم بھی نہیں تھا، یہ معاملہ 2019 کا ہے جبکہ میں اس وقت جیل میں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی بھارت کو بڑا جھٹکا دینے کی تیاری، اربوں ڈالر کے نقصان کا اندیشہ
چینی کے معاملے پر وضاحت
مفتاح اسماعیل نے وضاحت کی کہ وزیراعظم شہباز شریف کی 2 شوگر ملز ہیں، چینی جان بوجھ کر ایکسپورٹ کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ چینی کا نہیں بلکہ مصلحت کا ہے۔ اگر میری غلطی ہے تو اسحاق ڈار اور محمد اورنگزیب کی بھی ہے۔
جھوٹے الزامات پر معافی کی درخواست
ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو شوگر ایڈوائزری بورڈ کا چیئرمین بنایا گیا۔ جھوٹے الزامات پر طارق فضل چودھری کو معافی مانگنی چاہیے اور میں انہیں جھوٹے الزامات پر نوٹس بھیجوں گا۔