تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نے غیر مشروط جنگ بندی پر اتفاق کر لیا

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی جنگ بندی
بنکاک(ڈیلی پاکستان آن لائن) تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نے جاری سرحدی تنازع کے خاتمے کے لیے غیر مشروط جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ؛ تہرے قتل کے مجرم کی 3 بار سزائے موت کالعدم قرار، بری کرنے کا حکم
مذاکرات کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق یہ معاہدہ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ہونے والے اعلیٰ سطحی مذاکرات میں طے پایا، مذاکرات میں تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیراعظم، کمبوڈیا کے وزیراعظم اور ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم شریک ہوئے، جب کہ امریکا اور چین کے سفیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کرکٹرز ایک دوسرے کو کن مزاحیہ ناموں سے پکارتے ہیں؟
براہ راست رابطے بحال
ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں فریقین نہ صرف جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں بلکہ براہ راست رابطے بحال کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے بھی دونوں ممالک کے سربراہان سے پرامن حل تلاش کرنے کی اپیل کی تھی۔
نئی امیدیں
کمبوڈین وزیراعظم نے مذاکرات کو "حوصلہ افزا" قرار دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے لڑائی فوری طور پر رک جائے گی۔ یاد رہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان حالیہ سرحدی جھڑپوں میں اب تک 35 افراد ہلاک اور 3 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔