فردوس شمیم نقوی نے مرزا آفریدی کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کی وجہ بتا دی

مرزا آفریدی کو سینیٹ کا ٹکٹ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے مرزا آفریدی کو سینیٹ کا ٹکٹ دیئے جانے کی وجہ بتا دی۔
یہ بھی پڑھیں: موٹروے پولیس کا مثالی کارنامہ ، لاکھوں روپے مالک کے حوالے کردئیے
سینیٹ ٹکٹوں پر گفتگو
نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے پروگرام ’’ان فوکس‘‘ کی میزبان نادیہ نقی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سینیٹ ٹکٹوں پر فردوس شمیم نقوی سے گفتگو کا کلپ شیئر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے بری خبر
میزبان کا سوال اور جواب
میزبان کے سوال ’’پی ٹی آئی میں ٹکٹ پھر ان لوگوں کو دیا گیا جن کیلئے کہا گیا تھا کہ ان کو جتوانا ہے‘‘ کے جواب میں فردوس شمیم نقوی نے کہاکہ "نہیں بتائیں کس نے کہا۔"
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا نے پہلی بار سائبر خطرے کے مخالفوں کی فہرست میں بھارت کا نام شامل کرلیا
فردوس شمیم نقوی کا موقف
ٹی وی میزبان نے کہا کہ "میں آپ سے پوچھ رہی ہوں"، اس پر فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ "آپ پھر مجھے بولنے دیجیے۔"
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پہلی چیز مراد سعید جو سینیٹ ٹکٹ کے مستحق تھے، نادیہ نقی نے کہاکہ "ٹھیک ہے وہ تو آپ کی پارٹی میں ہیں"، اس پر فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ "اعظم سواتی، فیصل جاوید خان، روبینہ ناز، ایک آدمی (مرزا آفریدی) پر اعتراض ہے۔"
مرزا آفریدی کی اہمیت
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مرزا آفریدی ایک بااثر شخص ہے، وہ پارٹی کی مالی معاونت بھی کرتا رہا ہے۔ ہر پارٹی کو خاص طور پر اس دور میں بھی مالی اعانت کی ضرورت ہوتی ہے۔ جہاں ہم پارٹی ورکرز، سیاستدانوں اور سپورٹرز کو ٹکٹ دیتے ہیں، سینیٹ کے لیول پر ہمیں ان لوگوں کی خدمات کو بھی تسلیم کرنا ہوتا ہے، جو پارٹی کی گاہے بگاہے مدد کرتے آ رہے ہیں۔
فردوس شمیم نقوی نے سینٹ کا ٹکٹ افریدی کو دیے جانے کی وجہ بتا دی کہا کہ وہ پارٹی کی مالی معاونت کرتے ہیں اور ایسے میں سینٹ کا ٹکٹ نہ صرف سیاست دانوں کو پارٹی کے سپورٹرز کو دیا جاتا ہے بلکہ ان کو بھی جو پارٹی کی گاہ بگاہے فنڈنگ کریں @Dawn_News @PTIofficial @Fsnaqvi… pic.twitter.com/6q87qaOkRZ
— Nadia Naqi (@NadiaNaqi) July 27, 2025