ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو مفت ادویات گھروں تک پہنچائی جا رہی ہیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز

ہیپاٹائٹس ٹیسٹ کی مفت سہولیات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس ٹیسٹ کی مفت سہولیات فیلڈ ہسپتالوں اور کلینک آن پر بھی دستیاب ہیں۔ ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو مفت ادویات گھروں تک پہنچائی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں آسمانی بجلی گر گئی: بھارتی میڈیا کا وہ کلپ جسے دیکھ کر کرکٹ فینز ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے
ہیپاٹائٹس کا خطرہ
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس خاموش قاتل ہے۔ یہ آہستہ آہستہ جگر کو متاثر کرتا ہے اور بروقت تشخیص و علاج نہ ہونے پر جان لیوا ہو سکتا ہے۔ ہیپاٹائٹس کی ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ، ہیپاٹائٹس سے متعلق آگاہی مہم کے ذریعے عوام میں شعور بیدار کیا جا رہا ہے۔ صحت مند پنجاب ہی ترقی یافتہ پنجاب ہے۔
عوامی آگاہی
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ عوام ہیپاٹائٹس کا ٹیسٹ ضرور کروائیں، ویکسین لگوائیں، اور یہ پیغام دوسروں تک پہنچائیں۔ احتیاط اور علاج سے ہیپاٹائٹس سے مکمل بچاؤ ممکن ہے۔