لوگوں کی ایمانداری آزمانے کے لیے چکوال میں دکاندار کے بغیر آموں سے بھری ریڑھی لگادی گئی، پھر نتیجہ کیا نکلا؟

چکوال میں ایمانداری کا تجربہ

چکوال (ویب ڈیسک) لوگوں کی ایمانداری آزمانے کے لیے چکوال میں دکاندار کے بغیر آموں سے بھری ریڑھی لگادی گئی۔ ریڑھی کرائے پر لی گئی تھی جبکہ مقامی لوگوں کی ایمانداری نے یہ تجربہ کرنے والوں کو بھی اپنا فین بنالیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک نے انٹرنیٹ کی سپیڈ بڑھانے کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا

تفصیلات

چکوال کے دیہی علاقے میں ایک ریڑھی لگائی گئی تھی جس پر لکھا گیا تھا کہ "اللہ دیکھ رہا ہے، یہاں پر دکاندار نہیں، آم 200روپے کلو"۔ ساتھ ہی کیش باکس اور ترازو رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: رینجرز اہلکاروں کو گاڑی تلے کچلنے والے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

ریٹ میں تبدیلی

صبح تقریباً 10بجے ریڑھی کھڑی کردی گئی۔ دن ڈھلنے کے بعد ریٹ 200روپے فی کلوگرام سے کم کرکے 150روپے کردیا گیا، جس کی وجہ یہ بتائی گئی کہ تمام آم ایک جیسے نہیں تھے۔ کچھ آم درمیانے درجے کے تھے جو بچ بھی گئے، اس وجہ سے ریٹ کم کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: یوم تکبیر، 28 مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

نتائج

شام تقریباً ساڑھے 6بجے ریڑھی کا سسٹم ختم کیا گیا اور بتایا گیا ہے کہ دس ہزار 400روپے کے 68کلوگرام آم تھے، تقریباً آٹھ کلو کی ایک پیٹی تھی اور آٹھ پیٹیاں لائی گئی تھیں۔ باقی تقریباً ساڑھے 6کلوگرام آم بچ گئے اور کیش باکس سے 9,950روپے برآمد ہوئے جو لوگوں نے خریداری کے بعد ڈالے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد: نجی سوسائٹی میں مالک مکان کے مبینہ تشدد سے 13سالہ ملازمہ جاں بحق

اخراجات کا حساب

ویڈیو بنانے والوں نے بتایاکہ مجموعی اخراجات 13,400روپے ہوئے تھے، لیکن اس میں رکشے کا کرایہ، ریڑھی کا کرایہ، سلوشن ٹیپ وغیرہ کے اخراجات بھی شامل تھے۔ اس کمی کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ ہم نے اس کا ریٹ بھی کم کرکے 150روپے کردیا تھا۔

سینیئر صحافی کی رائے

ویڈیو سامنے آنے پر سینئر صحافی حامد میر نے لکھا کہ "ویل ڈن چکوال، آپ نے ثابت کر دیا کہ عام پاکستانی کا ایمان آج بھی سلامت ہے، زیادہ بد دیانتی اوپر والوں میں ہے۔"

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...