مفتاح اسماعیل نے ’’کرپٹو مخالف بیانیہ‘‘ کیوں اپنایا، اربوں روپے کہاں گئے، پریس کانفرنس میں کیا کچھ چھپانے کی کوشش کی۔۔۔؟ تہلکہ خیز انکشافات

مفتاح اسماعیل کا کرپٹو مخالف بیانیہ
لاہور (طیبہ بخاری سے) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا ’’کرپٹو مخالف بیانیہ‘‘ کیوں ہے؟ اربوں روپے کہاں گئے؟ پریس کانفرنس میں کیا کچھ چھپانے کی کوشش کی گئی؟ ذرائع نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: کبھی دعا نہیں مانگی تھی ماں کے ہوتے ہوئے۔۔۔
پریس کانفرنس کی تضادات
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس تضادات اور خوراک کی کمی کی شکار غریب ماؤں اور بچوں کے نام پر سمیٹے اربوں روپوں کو چھپانے کی کوشش ہے۔ مفتاح اسماعیل اس بات کا جواب دینے میں ناکام ہیں کہ انہوں نے وفاقی کابینہ سے اسماعیل انڈسٹری سے اپنے تعلق اور ’’نشوونما پروگرام‘‘ کی تفصیل کیوں چھپائی؟
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماؤں کی مقدمات تفصیلات کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
بجٹ میں غیر معمولی اضافہ
مفتاح اسماعیل یہ بھی نہیں بتا پا رہے کہ ’’نشوونما پروگرام‘‘ کا بجٹ 2 ارب سے 21 ارب کیوں کیا گیا؟ انہوں نے اس پروگرام کا بجٹ بڑھانے میں مرکزی کردار ادا کیا، جبکہ اسماعیل انڈسٹری سے وہی رقم وصول کرنے کے بھی اصل محرک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایئرکارگو چارجز میں 100 گنا اضافہ کردیا گیا
ذاتی مفاد کی خاطر بجٹ کا بڑھنا
ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا کہ مفتاح اسماعیل اپنی گفتگو یا الزامات سے اس بات کو پوشیدہ نہیں رکھ سکتے کہ انہوں نے اپنے ذاتی مفاد میں نشوونما پروگرام کا بجٹ بڑھایا۔ انہوں نے اسماعیل انڈسٹری کو واحد بولی دہندہ بنا کر وہ پروگرام، جس کا دائرہ خود بڑھایا، کانٹریکٹ ایوارڈ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا ایران پر حملے کا منصوبہ بےنقاب
وزیر خزانہ کی ناکامی
مفتاح اسماعیل نے اپنے عمل سے نہ صرف ملک و قوم کو نقصان پہنچایا، بلکہ بطور سینیٹر اور وزیر اپنے حلف کی خلاف ورزی بھی کی ہے۔ انہوں نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے شوگر ایڈوائزری بورڈ کا ممبر ہونے کا دعویٰ کیا، جو مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ضیاء الحق نے شوگر انڈسٹری لگوائی تھی، اب چینی صارف سے وصول کی گئی اضافی رقم پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کو ادا کرنی چاہیے: رضوان رضی
کرپٹو کرنسی کے حوالے سے حکومتی اقدامات
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مفتاح اسماعیل کرپٹو کرنسی کے بارے میں حکومتی اقدامات پر تنقید سے ’’نشوونما پروگرام‘‘ میں کی گئی واردات سے توجہ نہیں ہٹا سکتے۔ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جو کرپٹو کونسل کے ذریعے کرپٹو کرنسی کو ریگولرائز کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 2 سال میں پاکستان کا ریونیو تقریباً دگنا ہوگیا ہے: آئی ایم ایف
پاکستان کی معاشی ساکھ اور بھارتی میڈیا
عالمی طاقتیں بھی کرپٹو ڈپلومیسی کے ذریعے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کو ترجیح دے رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا مسلسل پاکستان کی کرپٹو مارکیٹ کو نشانہ بنا رہا ہے کیونکہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی معاشی ساکھ بھارت کی آنکھوں میں کھٹک رہی ہے۔
مفتاح اسماعیل کی کرپٹ پریکٹسز
مفتاح اسماعیل کا کرپٹو مخالف بیانیہ پاکستان دشمن عناصر خاص طور پر بھارت کے ہاتھ مضبوط کر رہا ہے۔ مفتاح اسماعیل اپنی کرپٹ پریکٹسز کو چھپانے میں مزید شرمندگی کا شکار نہ ہوں، بلکہ ملک و قوم کو پہنچائے نقصان کی ذمہ داری قبول کریں۔