پٹرول بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کروائیں، ایک لاکھ روپے انعام پائیں

مریم اورنگزیب کا شجرکاری مہم کا آغاز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کاہنہ کاچھا انٹر چینج پر مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کردیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں، ورنہ انوائرمنٹل فورس انہیں جرمانہ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے سیریز میں ہم مکمل طور پر آؤٹ کلاس ہوئے ہیں، کپتان جوش انگلس
الیکٹرک بائیک کی حوصلہ افزائی
مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے پٹرول موٹر سائیکل کو الیکٹرک بائیک میں منتقل کروانے پر کیش دینے کی خوشخبری سنا دی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پلانٹ فور پاکستان وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مہندراسنگھ دھونی روزانہ کتنا دودھ پیتے ہیں؟ آخر کار سابق بھارتی کپتان کھل کر بول پڑے
پنجاب کا گرین کور بڑھانا
انہوں نے کہا کہ اربن فاریسٹ سے پنجاب کا گرین کور بڑھانا ہے۔ پٹرول موٹر بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کرنے والوں کو ایک لاکھ روپے کیش ملے گا۔ اگر لائٹس کو ایل ای ڈی پر منتقل کیا جائے تو کاربن گرین کریڈٹ ملے گا۔ پنجاب میں ٹیکنالوجی بیسڈ فائر کنٹرول فورس بنائی جائے گی، اور بینک آف پنجاب اس پورے پروسس کی نگرانی کرے گا۔
رنگ روڈ کے اردگرد شجرکاری
سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ رنگ روڈ کے اردگرد 3 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ لاہور کے شہریوں کا فرض ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں، کیونکہ زیادہ درخت لگنے سے ایئر کوالٹی انڈیکس بہتر ہوگا۔