گدھے کے گوشت کی سپلائی کہاں کہاں اور کس کس کو ہوئی، تحقیقات جاری ہے،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد

اسلام آباد میں گدھے کے گوشت کی سپلائی کی تحقیقات

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کا کہنا ہے کہ گدھے کے گوشت کی سپلائی کہاں کہاں اور کس کس کو ہوئی، اس پر ہماری پولیس کام کر رہی ہے اور جلد تمام تفصیلات میڈیا کو فراہم کر دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی ایچ اے لاہور ٹینس چیمپئن شپ؛ ہادی حسین اور موسیٰ ہارون مردوں کے سنگلز فائنل میں پہنچ گئے

گدھے کے گوشت کی حالیہ کھیپ

انہوں نے کہا کہ گدھے کے گوشت سے متعلق جو حالیہ کھیپ برآمد کی گئی، اس کی ایک ہفتے پہلے رپورٹ موصول ہوئی تھی۔ ہماری کچھ سپیشل ٹیمیں پورے اسلام آباد میں فوڈ کے حوالے سے ریکی کرتی ہیں کہ کہیں غیر قانونی چیزیں یا کچھ ایسے پکوان جن پر پابندی ہو، وہ تو نہیں تیار کیے جا رہے۔

یہ بھی پڑھیں: تھائی لینڈ، کمبوڈیا جنگ نے ٹرمپ کو پھر پاک، بھارت تنازع یاد دلادیا۔۔۔امریکی صدر نے بیان میں کیا کہہ ڈالا ؟ جانیے

نگرانی اور کارروائی

تھانہ سنگجانی کی حدود سے ملنے والی کھیپ کی مسلسل ایک ہفتے نگرانی کی گئی اور ہم چاہتے تھے کہ رنگے ہاتھوں ملوث عناصر کو پکڑا جائے۔ جب ٹیم متعلقہ جگہ پہنچی تو کچھ گوشت پہلے سے کاٹ کر تیار کیا جا رہا تھا اور کچھ گدھے ابھی زندہ تھے جنہیں بعد میں کاٹا جانا تھا۔ تقریباً 40 کے قریب زندہ گدھوں اور ایک ہزار کلو کاٹا گیا گوشت تحویل میں لیا گیا۔

گرفتاری اور تحقیقات

ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن نے بتایا کہ موقع پر ایک غیر ملکی قصاب اور چوکیدار کو گرفتار کیا گیا۔ جس جگہ یہ تمام غیر قانونی کام کیا جا رہا تھا، اسے حال ہی میں تعمیر کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ گدھے کا گوشت کہاں کہاں سپلائی کیا گیا۔ پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس کام کو انجام دے رہے ہیں۔ ایک رپورٹ یہ بھی ہے کہ اس گوشت کا استعمال غیر ملکی کرتے تھے، اس کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...