امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک-بھارت جنگ بندی میں کردار ادا کرنے کا ذکر چھیڑ دیا
ٹرمپ کا بڑا دعویٰ
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ اگر وہ نہ ہوتے تو آج دنیا بھر میں 6 بڑی جنگیں جاری ہوتیں جن میں پاک-بھارت جنگ سب سے بڑی ہوتی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور فٹبال لیگ میں گولز کی برسات، مزید 6 میچز کا فیصلہ، ریال اکیڈمی اور فیم اکیڈمی فاتح
اسکاٹ لینڈ میں ملاقات
اسکاٹ لینڈ میں برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے ملاقات کے دوران، صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک ایٹمی طاقت ہونے کی وجہ سے یہ جنگ انتہائی خطرناک ہوتی۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرنیشنل کمیشن آف جیورسٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کو عدلیہ کی آزادی کے لیے دھچکا قرار دیدیا
جنگ بندی میں کردار
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاک-بھارت جنگ بندی میں انہوں نے برطانیہ سے بھی مدد لی، خاص طور پر وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے تعاون سے مسائل کو حل کیا گیا۔ انہوں نے زور دیا کہ ان کے کردار کی بدولت یہ تنازع جنگ کی شکل اختیار نہ کر سکا۔
تاریخی پس منظر
واضح رہے کہ یہ 28 واں موقع ہے جب صدر ٹرمپ نے پاک-بھارت جنگ بندی میں اپنے کردار کا ذکر کیا ہے۔








