خیبرپختونخوا کے مشہور سیاحتی مقامات کے لیے انٹری فیس لازم قرار

سیاحتی مقامات پر انٹری فیس کا نفاذ
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے مشہور سیاحتی مقامات کا رخ کرنے والوں کے لیے اہم خبر سامنے آئی ہے۔ حکومت نے ناران، کاغان، جھیل سیف الملوک سمیت دیگر مقامات پر داخلے سے قبل انٹری فیس لازم قرار دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: فنانس بل کی منظوری، کتنی تنخواہ لینے والے پر کتنا ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔
انٹری فیس کی تفصیلات
سرکاری دستاویزات کے مطابق اب کسی بھی سیاح کو ان مقامات میں بغیر فیس داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کاغان ویلی میں باقاعدہ طور پر انٹری فیس مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور حسام آباد کے مقام پر انٹری فیس وصولی کے لیے پوائنٹ قائم کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اے جی کمپلیکس میں “ڈے کیئر سینٹر” کا افتتاح
درست فیس کی ساخت
فیصلے کے مطابق بڑی گاڑی کے لیے 200 روپے، چھوٹی گاڑی کے لیے 100 روپے اور موٹر سائیکل کے لیے 20 روپے بطور انٹری فیس وصول کیے جائیں گے تاہم مقامی افراد کو اس فیس سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوان شاعر کامران حسانی کے شعری مجموعہ کلام “گلِ تازہ” کی رونمائی اور تمغہء فکروفن کا اجراء
آمدنی کی توقعات
دستاویزات کے مطابق انٹری فیس سے حاصل ہونے والی آمدن ماہانہ لاکھوں روپے تک پہنچنے کی توقع ہے، جس سے نہ صرف کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی مالی صورتحال بہتر ہوگی بلکہ سیاحوں کو مزید سہولیات بھی فراہم کی جا سکیں گی۔
سیکرٹری سیاحت کی وضاحت
سیکرٹری سیاحت ڈاکٹر عبدالصمد کے مطابق انٹری فیس کا مقصد آمدن بڑھانے کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، بورڈ آف گورنرز نے انٹری فیس کے نفاذ کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے اور جلد اس فیصلے پر عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔