بجٹ میں کٹوتی، ناسا کے 3,870 ملازمین نے استعفیٰ دے دیا
ناسا کی بجٹ میں کٹوتیاں
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی خلائی ادارے ناسا کے بجٹ میں کٹوتیوں کے بعد ادارے کے تقریباً 3,870 ملازمین نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دسمبر میں ’’وزیر اعلیٰ اسپیشل گیمز‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا، دنیا بھر سے خصوصی افراد شرکت کریں گے۔
ڈفرڈ ریزائنیشن پروگرام
فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق ناسا کے ملازمین ڈفرڈ ریزائنیشن پروگرام کے تحت رضاکارانہ طور پر ادارہ چھوڑ رہے ہیں۔ اس پروگرام کے پہلے مرحلے میں 870 ملازمین نے استعفیٰ دیا، جبکہ دوسرے مرحلے میں 3 ہزار ملازمین نے علیحدگی کی حامی بھری۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سکولز کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان کردیا
ملازمین کی تعداد اور مراعات
ایجنسی کی ترجمان شیریل وارنر نے کہا کہ 3,870 ملازمین، جو ادارے کے موجودہ عملے کا 21 فیصد ہیں، ان تمام ملازمین نے موخر استعفیٰ کے 2 پروگرامز میں رضاکارانہ طور پر حصہ لینے پر اتفاق کیا ہے، جن کے تحت اضافی ادائیگی یا دیگر مراعات فراہم کی جائیں گی۔
مستقبل میں ملازمین کی تعداد
وارنر نے کہا کہ مؤخر استعفیٰ پروگرامز اور عملے میں کمی کے بعد ادارے کے مستقل ملازمین کی تعداد تقریباً 14 ہزار رہ جائے گی، تاہم یہ تعداد مستقبل میں تبدیل ہو سکتی ہے۔








