حکومتی رکن کو تھپڑ مارنے کا معاملہ، اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگر اور شیخ امتیاز کی رکنیت معطل

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قائم مقام سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے حکومتی رکن حسان ریاض کو تھپڑ مارنے والے اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگر کی رکنیت پنجاب اسمبلی اجلاس کی 15 نشستوں کے لئے معطل کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی، زہریلی شے کھلا کر قتل، قیمتی اشیا چرانے والی خاتون گرفتار

ایوان کے تقدس کا تحفظ

ظہیر اقبال چنڑ کا کہنا ہے میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی رولنگ کو بائی پاس نہیں کر سکتا۔ یہ بات خالد نثار ڈوگر یا حسان ریاض کی نہیں ، اس ایوان کے تقدس کی بات ہے۔ یہ کوئی سبزی منڈی نہیں، ایسے رویوں سے دنیا کو کیا پیغام جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: سی سی ڈی سے مبینہ مقابلہ، زیر حراست 2 ملزمان ہلاک

احتجاج اور جوابی کاروائیاں

ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی نے احتجاج کرتے ہوئے کہا اگر یہ معاملہ ہوا ہے تو کسی نے شروع کیا تو ہوا۔ کارروائی کرنی ہے تو دونوں کے خلاف کریں۔ جس پر قائم مقام سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے کہا ایوان کے تقدس کو بحال رکھنا میری ذمہ داری ہے۔ ایک ممبر دوسرے ممبر کی سیٹ پر اٹھ کر گیا۔

شیخ امتیاز کی معطلی

اپوزیشن کے رکن اسمبلی شیخ امتیاز نے خالد نثار ڈوگر کی معطلی پر ہنگامہ آرائی کی تو قائم مقام سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے شیخ امتیاز کی بھی رکنیت اجلاس کی 15 نشستوں کے لئے معطل کر دی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...