ہمارے لیڈر کے بارے میں اخلاق سے گری ہوئی باتیں کرو گے تو آپ کو تھپڑ ہی پڑے گا، ایم پی اے خالد نثار ڈوگر

خالد نثار ڈوگر کی میڈیا سے گفتگو
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی خالد نثار ڈوگر کا کہنا ہے کہ اگر آپ ہمارے لیڈر کے بارے میں اخلاق سے گری ہوئی باتیں کریں گے تو آپ کو تھپڑ ہی پڑے گا۔ میں نے کسی بات پر معافی نہیں مانگی۔
یہ بھی پڑھیں: حارث رؤف کی شاندار کارکردگی نے آسٹریلیا کو حیران کر دیا
پنجاب اسمبلی اجلاس کے بعد کا ردعمل
پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر مجھے معطل کیا گیا ہے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اپوزیشن کے تمام ارکان کا متفقہ فیصلہ یہ ہے کہ اگر ہمارے لیڈر اور ایم پی ایز کے بارے میں نازیبا باتیں کی جائیں گی تو اس پر ایسا ہی رد عمل آئے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان
لیڈر کے بارے میں اخلاق سے گری ہوئی باتیں کرو گے تو آپ کو تھپڑ ہی پڑے گا، میں نے کوئی معافی نہیں مانگی
ایم پی اے خالد نثار ڈوگر کی گفتگو pic.twitter.com/Mnbk0mPGB1
— Faisal Khan (@KaliwalYam) July 28, 2025