وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی بنگلہ دیش کے مشیر برائے امور خارجہ توحید حسین سے ملاقات

نیویارک میں اہم ملاقات
نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے) نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اقوامِ متحدہ میں دو ریاستی حل سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کے مشیر برائے امور خارجہ توحید حسین سے ملاقات کی۔ اکتوبر 2024 سے اب تک یہ دونوں رہنماؤں کی چوتھی ملاقات تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک ریاض کی فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو تاریخی اعزاز پر مبارکباد
دونوں طرفہ تعلقات کا جائزہ
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور سیاسی، معاشی، اور ثقافتی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ دونوں فریقین نے روابط بڑھانے اور عوامی سطح پر تبادلوں کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا، اور مستقبل قریب میں اعلیٰ سطح کے دوروں پر اتفاق کیا۔
انسانی بحران پر تشویش
دونوں نے غزہ میں جاری انسانی بحران اور اسرائیلی جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کیا، فلسطینی عوام اور ان کے جائز نصب العین سے اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا، اور کانفرنس سے بامعنی اور تعمیری نتائج کی امید ظاہر کی۔