وزیر خزانہ امریکہ روانہ

وزیر خزانہ کا امریکہ دورہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پاک، امریکہ تجارتی مذاکرات کی تکمیل کے لیے امریکہ روانہ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: صرف 6 ہزار روپے کی خاطر شہری کو قتل کردیا گیا
ٹریڈ ڈائیلاگ کا مقصد
وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ کے دورے کے دوران پاک، امریکہ ٹریڈ ڈائیلاگ پر حتمی بات چیت ہوگی۔ تجارتی معاہدے سے دونوں ممالک کی معیشتوں کو فائدہ ہوگا۔ مضبوط تجارتی، معاشی تعلقات پاک امریکا دوطرفہ تعلقات کا اہم ستون ہیں، امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔
دوطرفہ تجارتی تعلقات کی توسیع
’’جنگ‘‘ کے مطابق پاکستان دو طرفہ تجارتی تعلقات کو روایتی اور غیر روایتی شعبوں تک وسعت دینے کا خواہش مند ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان آئی ٹی، معدنیات اور زراعت جیسے اہم شعبوں میں شراکت داری کے مواقع موجود ہیں اور وزیر خزانہ کا دورۂ امریکہ دوطرفہ تجارتی و معاشی تعلقات مضبوط بنانے کی کڑی ہے。