سری لنکا کے سابق نیول چیف گرفتار، کیوں گرفتار کیا گیا؟ وجہ بھی سامنے آ گئی

سابق نیول چیف کی گرفتاری
کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا کے سابق نیول چیف گرفتار، وجہ سامنے آ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں باراتیوں کی بس دریا میں گرنے کا واقعہ کیسے پیش آیا؟ بس میں سوار دلہن نے بتا دیا
گرفتاری کی وجوہات
تفصیلات کے مطابق ایڈمرل نشانتھا الوگتنے نے 2020 سے 2022 تک سری لنکا کے 24 ویں نیول چیف کے طور پر خدمات انجام دیں۔ "جیو نیوز" کے مطابق سری لنکن حکام نے سابق نیول چیف ایڈمرل نشانتھا الوگتنے کو ایک 15 سال پرانے اغواء اور گمشدگی کے کیس میں گرفتار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص، پاکستان کے میزائل داغنے کی ویڈیو سامنے آگئی
گمشدگی کا کیس
پولیس کے مطابق الوگتنے کو 2010 میں ایک 48 سالہ شخص کی گمشدگی کے الزام میں حراست میں لیا گیا جب وہ بحریہ کے انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سچن ٹنڈولکر کی بیٹی کو کرکٹر شبمن گل سے علیحدگی کے بعد نیا بوائے فرینڈ مل گیا
تحقیقات کا عمل
تفتیشی افسر نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی "اے ایف پی" کو بتایا کہ الوگتنے کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد انہیں باضابطہ طور پر گرفتار کیا گیا اور عدالت نے انہیں بدھ تک ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔
ریٹائرمنٹ کے بعد کی خدمات
واضح رہے کہ نشانتھا الوگتنے 2022 میں ریٹائرمنٹ کے بعد سری لنکا کے سفیر کے طور پر کیوبا میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں.