پولیس کی حماد اظہر کے گھر آمد، ملازمین سے پوچھ گچھ

پولیس کی آمدورفت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے گھر پولیس کی آمدورفت شروع ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجاش نیازی اور لاہور پولیس میں تنازعہ شدت اختیار کر گیا
حماد اظہر کا بیان
انہوں نے ایکس پیغام میں کہا "میری رہائش گاہ پر پولیس کی بار بار آمد۔ تین پولیس کے ڈالے بھی ابھی گھنٹہ پہلے آئے اور ملازمین سے پوچھ گچھ کرتے رہے۔"
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو کہیں نہ کہیں دشمن ملک سے سپورٹ مل رہی ہے: سعید غنی
حماد اظہر کی سیاسی حیثیت
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کی طرح حماد اظہر بھی روپوش تھے، والد کے انتقال کی وجہ سے وہ منظر عام پر آئے۔ ان کے والد این اے 129 سے ایم این اے تھے۔ تحریک انصاف نے حماد اظہر کو یہاں سے ضمنی الیکشن میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سیاسی افواہیں
پہلے یہ چہ میگوئیاں بھی کی جاتی رہیں کہ حماد اظہر کو ن لیگ کی طرف سے بھی ٹکٹ کی آفر ہے لیکن یہ افواہیں اس وقت دم توڑ گئیں جب حماد اظہر نے عمران خان اور اپنے والد کو درویش شخصیات قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان دونوں سے بہت کچھ سیکھا ہے۔