کراچی میں ہیڈ کانسٹیبل نے تلخ کلامی پر بھتیجے کو قتل کردیا

کراچی میں قتل کی واردات
گارڈن میں ہیڈ کانسٹیبل ذوالفقار نے تلخ کلامی پر اپنے بھتیجے کو قتل کردیا۔ مقتول ریٹائرڈ پولیس اکاؤنٹنٹ کا بیٹا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں: اسحاق ڈار
مقتول کی شناخت
پولیس کے مطابق گارڈن میں جمن شاہ مزار کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی شناخت عبداللّٰہ اعوان کے نام سے ہوئی۔ عبداللّٰہ ریٹائرڈ پولیس اہلکار مبارک کا بیٹا ہے، جو پولیس میں اکاؤنٹنٹ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کینالز منصوبے میں سیلاب کا پانی استعمال ہوگا، اس پر سندھ ہمیں ڈکٹیشن نہیں دے سکتا: عظمیٰ بخاری
واقعے کے پس منظر
پولیس کا کہنا ہے کہ گارڈن تھانے میں ہیڈ کانسٹیبل ذوالفقار مقتول عبداللّٰہ کا چچا ہے۔ ملزم نے سرکاری اسلحے سے گزشتہ روز تلخ کلامی کے بعد قتل کیا۔ ملزم ذوالفقار کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کی کارروائی
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار ذوالفقار کو معطل کرکے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذاتی رنجش پر چچا نے بھتیجے کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔