اسحاق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ٹیلیفونک گفتگو

نیز وزیراعظم کی امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔ اس گفتگو کے دوران ٹیرف سمیت اہم دو طرفہ معاملات، باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گفتگو کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان واشنگٹن ڈی سی میں گزشتہ جمعہ کو نتیجہ خیز ملاقات کے بعد یہ رابطہ ہوا ہے۔