پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے نئی فٹنس پالیسی متعارف کروادی

پی سی بی کی نئی فٹنس پالیسی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے نئی فٹنس پالیسی متعارف کروادی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طلاق کے بعد زندگی سکون میں آگئی ہے، بریڈ پٹ
فٹنس ٹیسٹس کی ضرورت
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے پالیسی کے تحت سال 26-2025 سیزن سے پہلے تمام ریجنل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیم کے ترقیاتی بجٹ میں 400 فیصد ریکارڈ اضافہ کر دیا : وزیر تعلیم پنجاب
ریجنل کھلاڑیوں کا جائزہ
اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچز اگست میں 400 ریجنل کھلاڑیوں کا فٹنس جائزہ لیں گے جب کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ ٹیموں کیلئے بھی فٹنس ٹیسٹ کو لازم قرار دیا گیا ہے، ایسا پہلی دفعہ ہوگا کہ پی سی بی ڈپارٹمنٹل ٹیموں کے فٹنس ٹیسٹ بھی خود لے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام، بھارت نے اپنے ہی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کر دیا
نئی پالیسی کی شمولیت
اس کے علاوہ پاتھ ویز اور ایج گروپ کرکٹ کیلئے بھی نئی فٹنس پالیسی متعارف کرائی گئی ہے، تمام ڈومیسٹک کرکٹرز کیلئے فٹنس ٹیسٹ پہلی یا دوسری کوشش میں پاس کرنا ضروری ہوگا۔
معیار پر سمجھوتہ نہیں
اس حوالے سے پی سی بی کے لیڈ اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشننگ کے کوچ یاسر ملک نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ ٹیلنٹ کی نرسری ہے، اس میں معیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔