پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے نئی فٹنس پالیسی متعارف کروادی
پی سی بی کی نئی فٹنس پالیسی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے نئی فٹنس پالیسی متعارف کروادی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر پاک بھارت جنگ شروع ہو گئی تو وہ کسی کے قابو میں نہیں رہے گی: امریکی کانگریس مین کیتھ سیلف
فٹنس ٹیسٹس کی ضرورت
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے پالیسی کے تحت سال 26-2025 سیزن سے پہلے تمام ریجنل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پارٹی کو سینیٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہونے کی ہدایت، چند روز میں نیا لائحہ عمل دینے کا اعلان
ریجنل کھلاڑیوں کا جائزہ
اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچز اگست میں 400 ریجنل کھلاڑیوں کا فٹنس جائزہ لیں گے جب کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ ٹیموں کیلئے بھی فٹنس ٹیسٹ کو لازم قرار دیا گیا ہے، ایسا پہلی دفعہ ہوگا کہ پی سی بی ڈپارٹمنٹل ٹیموں کے فٹنس ٹیسٹ بھی خود لے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عظمیٰ بخاری کی زیر صدارت اجلاس، جرنلسٹ ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور اور صحافیوں کے مسائل سے متعلق اہم فیصلے
نئی پالیسی کی شمولیت
اس کے علاوہ پاتھ ویز اور ایج گروپ کرکٹ کیلئے بھی نئی فٹنس پالیسی متعارف کرائی گئی ہے، تمام ڈومیسٹک کرکٹرز کیلئے فٹنس ٹیسٹ پہلی یا دوسری کوشش میں پاس کرنا ضروری ہوگا۔
معیار پر سمجھوتہ نہیں
اس حوالے سے پی سی بی کے لیڈ اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشننگ کے کوچ یاسر ملک نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ ٹیلنٹ کی نرسری ہے، اس میں معیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔








