پاکستان جرنلسٹس فورم UAE کے جنرل سیکرٹری حافظ زاہد علی کے والد محترم کی روح کو ایصال ثواب کے لئے دعائیہ تقریب

تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان جرنلسٹس فورم متحدہ عرب امارات کے جنرل سیکرٹری حافظ زاہد علی کے والد محترم حاجی محمد اسحاق مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کے لئے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ہوا جس کا اہتمام پاکستان جرنلسٹس فورم کی طرف سے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ؛ پی ٹی آئی کے 24 نومبر احتجاج کے لئے سرکاری وسائل کے استعمال پر ایڈووکیٹ جنرل سے رپورٹ طلب

اہم شخصیات کی شرکت

تعزیتی ریفرنس میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل حسین محمد، پریس قونصلر محمد صالح، پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے صدر ڈاکٹر فیصل اکرام، اسد اللہ خان، پاکستان بزنس کونسل دبئی کے چیئرمین شببر مرچنٹ، بزنس مین حاجی محمد یٰسین، اور پاکستان جرنلسٹس فورم متحدہ عرب امارات کے عہدیداران زمرد بونیری، اشفاق احمد، حافظ زاہد علی، ارشد انجم، سہیل خاور، سمیع اللہ خان، خالد محمود گوندل، کاشان تمثیل ہاشمی، امجد قاسمی، سلیمان جا ذب، اور طاہر منیر طاہر نے شرکت کی۔

تعزیت اور دعا

اس موقع پر شرکائے تقریب نے حافظ زاہد علی سے ان کے والد محترم حاجی محمد اسحاق کے سانحہ ارتحال پر اظہار تعزیت کیا۔ مرحوم حاجی محمد اسحاق کے لئے دعائے بخشش و مغفرت اور لواحقین کے لئے دعائے صبر جمیل کی گئی۔ اپنے والد محترم کی تعزیت اور مغفرت کے لئے دعا کرنے پر حافظ زاہد علی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...