پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے واضح کردیا
اسرائیل کی شناخت کا معاملہ
نیویارک (ویب ڈیسک) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دو ٹوک انداز میں واضح کیا ہے کہ پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔ ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب سعودی عرب نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف مذاکرات کیلئے 9مئی پر معافی مانگنے کا مطالبہ کریں گے: جاوید لطیف
پاکستان کی فوج کا کردار
نائب وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج امن کے لیے کوشاں ہے۔ تاہم بھارت کی جانب سے متنازع بیانات کی وجہ سے پاکستان الرٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایمیزون کی غیر قانونی کانیں جہاں سیکس کے عوض سونا حاصل ہوتا ہے
امریکہ کے دورے کی کامیابی
نیویارک میں پریس کانفرنس کے دوران اسحاق ڈار نے بتایاکہ دورہ امریکا ہر لحاظ سے کامیاب رہا ہے۔ ہم نے باور کرایا کہ مذاکرات کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں، ساتھ ہی تجارت اور ٹیرف سے متعلق بھی بات کی گئی۔ اگلے دو تین دنوں میں ٹیرف پر معاہدے طے پائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بھائی جان ہمیشہ اُن کا کام کرتے جن سے کوئی فائدہ ہو، مشکل میں ماں باپ کے علاوہ صرف سایہ ہی ساتھ رہتا ہے یا کوئی مخلص غریب دوست
دو ریاستی حل کی حمایت
دو ریاستی حل سے متعلق کانفرنس میں شرکت کے بارے میں اسحاق ڈار نے کہا کہ انہوں نے یو این کانفرنس میں پاکستان کی جانب سے بھرپور بیان دیا ہے۔ پاکستان دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے اور فلسطینی سر زمین پر اسرائیلی قبضہ فوری ختم ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی کوئٹہ سے پنجاب آنیوالی بس پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت
بھارت کے ساتھ مذاکرات
نائب وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران ہر موقع پر فلسطین کے ساتھ کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کیا۔ بھارت کےساتھ ڈائیلاگ ہوگا تو جامع ڈائیلاگ ہوگا۔ بھارت جب بھی کمپوزٹ ڈائیلاگ کرنا چاہے، پاکستان تیار ہے۔ تاہم دوٹوک انداز میں کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم نہیں کرسکتا۔ تین دریاؤں پر ہمارا حق ہے، پانی کا رخ موڑ دیا گیا تو ہم قبول نہیں کریں گے، ہم پانی کی ایک بوند بھی چھوڑنے کے لیے تیار نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اردن کی مسلح افواج کے سربراہ کی جی ایچ کیو میں ملاقات
دوطرفہ ملاقاتوں کی تفصیلات
دوطرفہ ملاقاتوں کے بارے میں نائب وزیراعظم نے بتایا کہ ان کی سعودی عرب، برطانیہ، بنگلادیش، کویت اور فلسطینی رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ میٹنگز ہوئیں۔ اس طرح یو این اجلاس کی سائیڈ لائنز پر 8 دو طرفہ ملاقاتیں ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ثانیہ عاشق آٹزم سینٹر کے پراجیکٹ کا جا ئزہ لینے پہنچ گئیں ، تعمیراتی معیاراور بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت
چین اور امریکہ کے ساتھ تعلقات
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ہمارے برادارنہ تعلقات ہیں، امریکہ کے ساتھ بھی دیرینہ تعلق ہے۔ معدنیات کا معاملہ باضابطہ طریقہ کار کے تحت طے کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اتنی کدورتیں ہیں تو کیونکر ملائیں ہاتھ۔۔۔
معدنیات کی ترقی
انہوں نے بتایا کہ معدنیات میں 50 فیصد حصہ صوبے اور 50 فیصد وفاقی حکومت کا ہے۔ معدنیات پر کام ہوگا تو اس سے مقامی آبادی کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ کوئی اربوں ڈالر لگا کر معدنیات نکالے اور آپ کو مفت میں دے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت گورنر کے ساتھ ملکر پارا چنار کے مسئلے پر بیٹھے:اعظم تارڑ کا مشورہ
افغانستان کے ساتھ ریلوے لائن
نائب وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ ریلوے لائن بچھی تو ہم پوری دنیا سے جُڑ جائیں گے۔
عمران خان کے خلاف کیسز
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق ایک سوال پر نائب وزیراعظم نے کہا کہ جب آپ ہتھیار اٹھاتے ہیں تو قانون اپنا راستہ بناتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف کیسز عدالتی معاملہ ہے۔








