پی آئی اے کا چوبرجی چوک میں کھڑے جہاز کی تزین و آرائش کا فیصلہ
پی آئی اے کا جدید طیارے کی تزئین و آرائش کا آغاز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی آئی اے نے لاہور کے علاقے چوبرجی چوک میں کھڑے جہاز کی تزئین و آرائش کے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ طیارے اور سیارہ گاہ کی بحالی کا کام 14 اگست تک مکمل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر پاکستانیوں کا احتجاج، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا عزم
یوم آزادی پر عوامی دعوت
تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کے روز عوام اور بچے نئے تیار کردہ جہاز کی سیر کرسکیں گے۔ 80 کی دہائی سے گراونڈ کیا گیا طیارہ حالات کے ساتھ اپنی خوبصورتی کھو بیٹھا تھا، اورنج لائن ٹریک کی تعمیر کے دوران بھی طیارے پر گرد کی انمٹ تہہ جم گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: چین کوہرمز بندش کے معاملے میں بے صبری کا مظاہرہ کرنا پڑے گا، سربراہ فرانسیسی بحریہ
پی آئی اے کی ری برینڈنگ اور بحالی منصوبے
پی آئی اے نے یورپ اور برطانیہ کے لیے پروازیں بحال ہونے پر اپنی ری برینڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ چوبرجی طیارے کی بحالی پی آئی اے کے ڈی جی ایم مارکیٹنگ اطہر حسن اعوان کی نگرانی میں ہوگی۔ خستہ حال طیارے میں نئے رنگ و روغن کے علاوہ نئی نشستیں بھی لگ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مرد بہت مظلوم ہیں، گھروں میں بہت کچھ سہتے ہیں لیکن بولتے نہیں، ڈومیسٹک وائلنس بل پر طلال چوہدری کا تبصرہ، قومی اسمبلی میں قہقہے لگ گئے
بچوں کی دلچسپی اور ٹکٹ کی قیمتیں
طیارے کے کاک پٹ کو بھی بچوں کی دلچسپی کے لیے اصل حالت میں بحال کیا جا رہا ہے۔ طیارے اور سیارہ گاہ کی سیر کے لیے بچوں کے لیے 100 جبکہ بڑوں کے لیے اس کی ٹکٹ 150 روپے رکھی گئی ہے۔ لاہور سے پہلے کراچی میں بھی عوامی مقام پر کھڑے طیارے کو بحال کیا گیا ہے۔
دیگر طیاروں کی بحالی کی معلومات
ترجمان کے مطابق پشاور میں موجود گراونڈڈ طیارے کو بھی جلد اصل شکل میں واپس لایا جائے گا۔ چوبرجی طیارے کے ساتھ بنی سیارہ گاہ میں بچوں کو سوج چاند ستاروں کے حوالے سے روزانہ خصوصی شو بھی دکھایا جائے گا۔








