کراچی کلفٹن چائنہ پورٹ کے قریب سے ملنے والی مرد و خاتون کی لاشوں کی شناخت ہوگئی
کراچی: لاشوں کی شناخت
کراچی(ویب ڈیسک) کلفٹن چائنہ پورٹ کے قریب سے ملنے والی مرد و خاتون کی لاشوں کی شناخت ہوگئی۔ مقتولین کی عمریں 30 سے 35 سال کے درمیان ہیں۔ دونوں شادی کرنا چاہتے تھے اور 15 جولائی کو دونوں گھر چھوڑ کر چلے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے سال 2026 میں سالانہ پبلک اور آپشنل چھٹیوں کا کیلنڈر جاری کردیا
مقتولین کی تفصیلات
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق مقتول نوجوان کو ساجد مسیح جبکہ مقتولہ کو ثناء آصف کے نام سے شناخت کیا گیا ہے۔ مقتولین کا تعلق گوجرانوالہ کے ایک ہی گاؤں سے تھا۔ مقتولہ کے بھائی وقاص نے گوجرانوالہ کے تھانہ تتلے علی میں 17 جولائی کو ثناء کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا، جس میں ساجد سمیت دیگر 4 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: آلودگی کے اعتبار سے لاہور آج بھی دوسرے نمبر پر براجمان
تحقیقات کا عمل
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس اس کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں گوجرانوالہ پولیس سے مسلسل رابطے میں ہے اور مقدمے کے مدعی وقاص کو گوجرانوالہ پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ ان سے تفتیش جاری ہے، اور تحقیقات میں اگر ضرورت محسوس ہوئی تو کراچی پولیس گوجرانوالہ جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران پر اسرائیلی حملے کی اصل وجہ کیا ہے؟
پولیس کا بیان
پولیس کے مطابق ساجد اور ثناء کے والدین میں سے کسی نے رابطہ نہیں کیا تو واقعے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کیا جائے گا۔ پولیس نے یہ بھی بتایا کہ دونوں کے قتل میں ممکنہ طور پر کوئی قریبی رشتہ دار ملوث ہے۔
لاشوں کی حالت
یاد رہے کہ کلفٹن چائنہ پورٹ کے قریب سے مرد اور خاتون کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔ تھانہ بوٹ بیسن پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون اور مرد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا، لاشوں کے پاس سے نائن ایم ایم پستول کے دو خول بھی ملے ہیں۔








