رجب بٹ کی ازدواجی زندگی بھی مشکلات کا شکار، دو ٹوک اعلان کردیا

رجب بٹ کی ازدواجی زندگی میں مشکلات
دبئی (ویب ڈیسک) معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی ازدواجی زندگی میں مشکلات کا انکشاف ہوا ہے اور اس سلسلے میں یوٹیوبر کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں انسانی امداد کا راستہ نہ کھلا تو ناقابل تصور تباہی ہوگی: ورلڈ فوڈ پروگرام
سوشل میڈیا پر پابندیاں
وی نیوز کے مطابق ایمان کے بھائی عون نے کہا ہے کہ ایمان پر سوشل میڈیا پر آنے کے حوالے سے پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ حالیہ ویڈیو میں رجب بٹ نے عون کو دھمکی آمیز پیغام میں کہا کہ یہ میرا اور میری بیوی کا مسئلہ ہے، جب تک وہ میری بیوی ہے، آپ نے اس کو ٹک ٹاک پر نہیں لے کر آنا، لیکن آپ کی حرکتیں ایسی نہیں کہ وہ میری بیوی رہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل واوڈا اور نجی ٹی وی کے اینکر کی جانب سے سنسنی خیزی کی ناکام کوشش کی گئی: عظمیٰ بخاری
خاموشی اور وضاحت
رجب بٹ نے کہا کہ کچھ باتیں ضروری ہیں جو واضح کرنا چاہتا ہوں کیونکہ خاموشی بعض اوقات قصوروار ٹھہرا دیتی ہے۔ آپ بھائی بنیں سانپ نہیں۔ پہلی بات تو یہ کہ میں یہ معاملہ انٹرنیٹ پر ڈسکس کرنے کے حق میں نہیں تھا لیکن خاموشی گنہگار ثابت کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایمان میری بیوی ہے، اگر وہ مجھ سے ناراض ہے تو میں منا لوں گا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی ، کتنی سرکاری زمین واگزار کرالی گئی؟ جانیے
ویزہ اور مسائل
رجب بٹ نے بتایا کہ ایمان نے اپنے ہاتھوں سے ویزہ اپلائی کیا تھا لیکن ریجیکشن لگ گئی اور پیسے ضائع ہو گئے۔ خیر ہے، کوئی بات نہیں، وہ میری ذمہ داری ہے۔ جب ایمان بیمار تھی، آپ نے اُس کی ہسپتال کی تصویر سوشل میڈیا پر لگائی، تب بھی میں نے کہا تھا کہ ایسا نہ کرو۔ اُس وقت بھی میں نے صبر کیا۔ آپ نے اُس کی پری برتھ ڈے کی ویڈیوز پوسٹ کیں، جس سے ہمیں عوامی سطح پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
عون کا ردعمل
رجب بٹ نے عون کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ کو کس نے حق دیا کہ آپ بیٹھ کر ڈسکس کریں کہ ایمان کے سوشل میڈیا پر آنے پر پابندی ہے۔ اگر میں نے کوئی بات کی تو آپ فرار کا راستہ مانگیں گے۔ یاد رکھیں کہ ایمان میرے نکاح میں ہے اور مجھے معلوم ہے آپ کون کون سے ایڈیٹرز کو میرے خلاف کرنے کے لیے کہتے ہیں۔