اداکارہ نازلی نصر نے اپنی ازدواجی زندگی کی مشکلات پر خاموشی توڑدی
 
			سینئر اداکارہ نازلی نصر کا انکشاف
لاہور (ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ نازلی نصر نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی شادی بچانے کیلئے شوبز چھوڑا۔ طویل جدوجہد کے باوجود رشتہ برقرار نہ رہ سکا، اور رشتہ نبھاتے نبھاتے 16 سال گزار دیئے۔ وہ ’سماء ٹی وی‘ کے مارننگ شو میں گفتگو کر رہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے انتہائی آسان ہدف دیدیا
محبت اور دولت کی اہمیت
تفصیل کے مطابق دھواں ڈرامہ سے شہرت پانے والی ٹیلی ویژن اداکارہ نازلی نصر نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی اور بتایا کہ محبت اور دولت دونوں زندگی کے انتہائی اہم جزو ہیں، کیونکہ ان میں سے کسی ایک چیز کے بغیر بھی زندگی گزارنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت: موٹر سائیکل سے ٹکر کے بعد بس میں آگ لگ گئی، 20 مسافر ہلاک
حساسیت اور دھوکہ
اداکارہ نے کہا کہ وہ فطری طور پر بہت حساس ہیں، اسی لیے اکثر اوقات انہیں دھوکہ بھی ملا ہے۔ وہ یہی سوچتی رہتی ہیں کہ لوگ کیا سوچیں گے اور اسی وجہ سے اکثر انہیں اپنے شوہر سے ڈانٹ بھی پڑتی ہے کہ کیوں لوگوں کے بارے میں اتنا سوچتی ہو؟ وہ انہیں مشورہ دیتے ہیں کہ وہ وہی کریں جو ان کا دل چاہتا ہے۔
پہلی شادی کا ناکام تجربہ
نازلی نے اپنی پہلی شادی کے ناکام تجربے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شادی سے پہلے شوبز میں کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ شادی کے کچھ ماہ بعد ہی انہیں اندازہ ہوگیا کہ یہ رشتہ انتہائی مشکل ہے اور معلوم نہیں کہ آگے کیا ہوگا، لیکن پھر بھی انہوں نے اسی رشتے میں سولہ سال گزار دیے۔
 
				








 
  