پاکستان سے جنگ کے دوران کیا مودی اور ٹرمپ کی ’’بات‘‘ ہوئی؟ جے شنکر کا ’’نیا بیان‘‘ آ گیا

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بھارت میں جنگ کے دوران کیا وزیراعظم نریندر مودی اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی "بات" ہوئی؟ اس حوالے سے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا "نیا بیان" آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی اور شیکھر دھون میں ‘جنگ، چھڑ گئی ، دونوں جانب سے لفظی گولہ باری
جے شنکر کا دعویٰ
جے شنکر نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک-بھارت جنگ کے دوران 22 اپریل سے 17 جون تک مودی اور ٹرمپ کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ کسی بھی رابطے میں، چاہے وہ تجارت کا معاملہ ہو یا کچھ اور، بھارتی وزیراعظم مودی اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان کوئی بات نہیں ہوئی۔
پی چدم برم کا بیان
دوسری جانب، بھارتی سابق وزیرِ داخلہ پی چدم برم نے پہلگام واقعے پر پاکستان کو کلین چِٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں مل سکا۔ چدم برم نے تحقیقات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آج تک نہ دہشتگردوں کی شناخت ہو پائی، اور نہ یہ پتہ چل سکا کہ وہ کہاں سے آئے تھے؟