روزانہ 8 گلاس پانی اور باقاعدگی سے ورزش، کاجول نے 50 سال کی عمر میں جوان دکھنے کا راز بتادیا۔
کاجول کا راز
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی اداکارہ کاجول نے 50 سال کی عمر میں صحت مند اور جوان دکھنے کا راز بتادیا۔
یہ بھی پڑھیں: سال 2026 میں 12 سال سے کم عمر بچوں کو حج پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی
چیٹ شو میں گفتگو
اداکارہ نے حال ہی میں ایک چیٹ شو میں بتایاکہ 'ان کے خیال میں عمر کا اندازہ چہرے کی جھریوں سے زیادہ آنکھوں سے ہوتا ہے۔ جب لوگ تھک جاتے ہیں یا زندگی سے بیزار ہو جاتے ہیں، تب چہرے پر جھریاں نظر آنا لگتی ہیں اور یوں عمر کا بھی احساس ہونے لگتا ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس
عمر کے بڑھنے کی خوش قسمتی
اداکارہ نے اپنی گفتگو کے دوران عمر کے بڑھنے کو خوش قسمتی کی بات قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ جوانی میں ہی دنیا چھوڑ جاتے ہیں، اس لیے عمر بڑھنا اچھی اور خوش قسمتی کی بات ہے جس کے لیے وہ شکر گزار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں گزشتہ سالوں کی نسبت رواں سال زیادہ گرمی پڑنے کی پیشگوئی
صحت مند طرز زندگی
کاجول نے بتایا کہ وہ روزانہ 8 گلاس پانی پیتی ہیں، 8 سے 10 گھنٹے کی نیند ضرور لیتی ہیں اور ہر رات سونے سے پہلے چہرہ دھو کر کریم لگاتی ہیں۔ وہ باقاعدگی سے ورزش بھی کرتی ہیں۔
مستقبل کی امیدیں
کاجول کا کہنا تھا کہ ان کے سامنے ابھی مزید خوبصورت سال موجود ہیں جنہیں وہ جینا چاہتی ہیں۔








