سکیورٹی خدشات، گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے نمبر کے حوالے سے بہت بڑی فیصلہ

نئے نمبر پلیٹ کے قوانین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایکسائز حکام نے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے نمبرز کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ اب گاڑی کو نمبر جاری نہیں ہوگا بلکہ مالک کے نام پر نمبر جاری ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آج بارش کا امکان ظاہر کر دیا
رجسٹریشن کے نئے قواعد
ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب میں جتنی گاڑیاں یا موٹرسائیکلیں رجسٹرڈ ہوں گی وہ مالکان کے نام پر رجسٹرڈ ہوں گی۔ نئے قواعد کے مطابق، گاڑی ٹرانسفر کروانے کی صورت میں نمبر پلیٹ اتار کر پرانے مالک اپنے پاس رکھے گا جبکہ خریدار کو نئے نمبر الاٹ ہوں گے یا پہلے سے موجود نمبر پلیٹ خریدار اپنی گاڑی پر آویزاں کرسکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: گنڈا پور کی بانی سے ملاقات کی درخواست، جسٹس منصور کی کیس سننے سے معذرت
نمبر پلیٹس کے حوالے سے معلومات
نمبر پلیٹس ہولڈرز اپنی مرضی سے پرانا نمبر سرنڈر کر کے نیانمبر نئی گاڑی کے لئے خرید سکیں گے۔ نمبر پلیٹس کی کیٹیگریز کے مطابق موٹرسائیکل اور گاڑی کو آویزاں کیا جا سکے گا۔ پرانی نمبر پلیٹس آویزاں کرنے پر 500 سے 8000 تک اضافی فیس ادا کرنی ہوگی۔
نظام کی عملدرآمد کی تاریخ
ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ نئے نظام کے بارے میں قوانین میں ترامیم اور رولز بنا کر سمری حکومت کو بھجوا دی گئی ہے۔ اگلے ماہ کے پہلے ہفتے سے نئے نظام پر عملدرآمد شروع کردیا جائے گا۔ سیکیورٹی ایشوز کی بنا پر نمبرز کو گاڑی کی بجائے مالکان پر منتقل کیا جا رہا ہے۔