سال 2024-25 میں چینی برآمد کرنے والی شوگز ملز کی فہرست منظر عام پر

چینی برآمد کرنے والی شوگر ملز کی فہرست
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جولائی 2024 سے جون 2025 کے درمیان چینی برآمد کرنے والی شوگر ملز کی فہرست سامنے آگئی۔ دستاویز کے مطابق مجموعی طور پر 67 شوگر ملز نے 40 کروڑ ڈالر مالیت کی چینی برآمد کی، جس میں سب سے زیادہ چینی جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز نے برآمد کی۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی پاکستان میں فلسطین کے سفیر ڈاکٹر ذہیر زید سے ملاقات
وزیراعظم کے صاحبزادوں کی رمضان شوگر ملز
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادوں کی ملکیت رمضان شوگر ملز نے 2 ارب 41 کروڑ روپے کی چینی برآمد کی جبکہ جہانگیر ترین کی شوگر ملز جے ڈی ڈبلیو اور جے کے شوگر ملز نے 15 ارب روپے سے زائد کی چینی برآمد کی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی میں مسلسل کمی کی پیشگوئی کردی
برآمد کی جانے والی چینی کی مقدار اور مالیت
دستاویز کے مطابق جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز نے سب سے زیادہ 73 ہزار 90 میٹرک ٹن چینی 11 ارب 10 کروڑ روپے میں برآمد کی۔ تاندلیانوالہ شوگر ملز نے 41 ہزار 412 میٹرک ٹن چینی 5 ارب 98 کروڑ روپے میں برآمد کی اور حمزہ شوگر ملز نے 32 ہزار 486 میٹرک ٹن چینی 5 ارب 3 کروڑ روپے میں برآمد کی۔ تھل انڈسٹریز کارپوریشن نے 29 ہزار 107 میٹرک ٹن چینی 4 ہزار 553 ملین روپے مالیت میں برآمد کی۔ المعیز انڈسٹریز نے 29 ہزار 453 میٹرک ٹن چینی 4 ہزار 322 ملین روپے مالیت میں برآمد کی۔
یہ بھی پڑھیں: اے این ایف: 39 کروڑ 67 لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد ، 3 ملزمان گرفتار
دیگر شوگر ملز کی برآمدات
جے کے شوگر ملز نے 29 ہزار 969 میٹرک ٹن چینی 4 ہزار 89 ملین روپے، مدینہ شوگر ملز نے 18 ہزار 869 میٹرک ٹن چینی 2 ہزار 787 ملین روپے، فتیما شوگر ملز نے 17 ہزار 365 میٹرک ٹن چینی 2 ہزار 684 ملین روپے، ڈیہرکی شوگر ملز نے 16 ہزار 533 میٹرک ٹن چینی 2 ہزار 447 ملین روپے اور رمضان شوگر ملز نے 16 ہزار 116 میٹرک ٹن چینی 2 ہزار 413 ملین روپے مالیت میں برآمد کی۔
مزید برآمداتی تفصیلات
انڈس شوگر ملز نے 14 ہزار 47 میٹرک ٹن چینی 2 ہزار 103 ملین روپے، اشرف شوگر ملز نے 11 ہزار 317 میٹرک ٹن چینی ایک ہزار 669 ملین روپے، شکر گنج لمیٹڈ نے 7 ہزار 867 میٹرک ٹن چینی ایک ہزار 128 ملین روپے، یونی کول لمیٹڈ نے 6 ہزار 857 میٹرک ٹن چینی ایک ہزار 19 ملین روپے اور حبیب شوگر ملز نے 6 ہزار 253 میٹرک ٹن چینی 960 ملین روپے مالیت میں برآمد کی۔