ہماری حکومت گرانے کی ان کی اوقات ہے، نہ حیثیت، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا

وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہماری جنگ حق کی ہے، یہ جنگ ہم ہی جیتیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیاسی طریقوں سے ہماری حکومت کو گرانا ان کے بس کی بات نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی میزائل نے بھارتی پنجاب میں اپنے ہی علاقے کو نشانہ بنایا، پاک فضائیہ کے ڈپٹی چیف نے سب کو دکھا دیا
عدالتی پیشی کے دوران گفتگو
اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ملک میں قانون حرکت میں نہیں ہے، اور جو حالات ہیں، ان کی جنگ بانی پی ٹی آئی لڑ رہے ہیں۔ یہ جھوٹے اور من گھڑت کیسز بہت پہلے سے چل رہے ہیں۔ ہم ہمیشہ اپنے آپ کو قانون کے سامنے پیش کرتے رہے ہیں، اور اس طرح کی پیشیوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔ 5 اگست کو ہر ضلع اور ہر حلقے سے عوام نکلیں گے اور میں اپنے صوبے میں اس احتجاج کی قیادت کروں گا۔
چیلنج اور حکومت کی حیثیت
انہوں نے مزید کہا کہ میں ان کو بار بار چیلنج کر رہا ہوں کہ یہ سیاسی اور جمہوری طریقوں سے ہماری حکومت نہیں گراسکتے۔ حکومت گرانے کی ان کی حیثیت ہے نہ اوقات، البتہ انہوں نے غیر قانونی طرقوں سے پورا پاکستان ٹیک اوور کیا ہوا ہے۔ وہ یہی کرتے رہیں۔