بانی پی ٹی آئی نے اپنے بیٹوں کو پاکستان نہ آنے کی ہدایت کردی

عمران خان کے بچوں کا پاکستان آنے سے روکنا
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ قاسم اور سلیمان پاکستان نہیں آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ہونڈا 125 کی فیول ایوریج کو بہتر بنانے کے مفید مشورے
احتجاجی تحریک میں شرکت کی نفی
عمران خان نے مزید کہا کہ ان کے بچے کسی احتجاجی تحریک میں شریک ہوں گے اور نہ ہی کسی احتجاجی تحریک کی قیادت کریں گے۔
خبریں اور قیاس آرائیاں
خیال رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے خبریں سامنے آ رہی تھیں کہ عمران خان کے دونوں بیٹے قاسم اور سلیمان پاکستان آئیں گے اور عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک کی قیادت کریں گے۔