بٹگرام: اسسٹنٹ کمشنر کا چھاپہ، گدھا کاٹنے والے افراد گرفتار، گوشت ضبط

بٹگرام میں گدھے کا گوشت ضبط
بٹگرام (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام میں گدھے کا گوشت ضبط کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز کل سے ہوگا
چھاپہ اور گرفتاری
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اختر رسول گدھے کا گوشت بننے سے پہلے ہی موقع پر پہنچ گئے۔ ابھی گوشت بنانے کا عمل جاری تھا اور کھال اتاری جا رہی تھی کہ اسی دوران چھاپہ پڑ گیا۔ گدھا ایک گھر میں کاٹا گیا تھا جہاں موجود لوگوں کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا۔
پیش آنے والا دوسرا واقعہ
حالیہ دنوں میں یہ گدھے کے گوشت کا دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے اسلام آباد سے 25 من گدھے کا گوشت ملا تھا۔