پاک بھارت 4 روزہ جنگ انتہائی خطرناک تھی، تاہم پاکستان نے یہ جنگ جیتی، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ سی پیک 2 کے لیے رابطے میں ہیں، امریکا کے ساتھ تعلقات کو استوار کر رہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں نے رکوائی ہے، پاکستان کی اس سے بڑی ڈپلومیٹک کامیابی اور کیا ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس جمال مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
پاک بھارت جنگ کی اہمیت
وزیراعظم نے کہا کہ پاک بھارت 4 روزہ جنگ انتہائی خطرناک تھی، تاہم پاکستان نے یہ جنگ جیتی، جس کی پوری دنیا معترف ہے، قوم کی دعائیں ہمارے ساتھ تھیں۔ پاک فوج نے بہادری اور مہارت کے ساتھ ہندوستان کا مقابلہ کیا، ہماری فضائی افواج نے بھی شاندار انداز میں اپنی جرات دکھائی۔
حکومتی مشاورت اور قوم کی حمایت
وزیراعظم نے کہا کہ جنگ کے ایک ایک لمحے کا گواہ ہوں، بطور وزیراعظم افواج پاکستان کے ساتھ مشورہ کر رہا تھا، فیلڈ مارشل کے ساتھ رابطے میں تھا۔ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ پاکستان ہندوستان کا مقابلہ نہیں کر سکتا لیکن اس جنگ کے بعد یہ سوچ ختم ہوگئی ہے۔