گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گروہ گرفتار

شیخوپورہ میں غیر قانونی پیوندکاری کا انکشاف

شیخوپورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی اور دیگر اداروں نے مشترکہ کارروائی کے دوران غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث 8 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ مشترکہ ٹیم نے شیخوپورہ کے ایک نجی ہسپتال پر چھاپہ مارا، جہاں یہ گروہ مقامی رہائشی کا گردہ نکال کر افریقی شہری کو لگا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چینی سستی نہ ہونے پر حکومت برہم، شوگر ملوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی وارننگ

گرفتار ملزمان اور ان کی کارروائیاں

پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے مطابق، ملزمان نے افریقی شہری سے پیوندکاری کی مد میں 70 لاکھ روپے وصول کیے، مگر گردہ دینے والے ڈونر کو رقم ادا نہیں کی گئی۔ اس کارروائی کے دوران، ڈاکٹر وقاص مصطفیٰ سمیت دو خواتین، آپریشن تھیٹر ٹیکنیشنز اور ایجنٹس کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

انسانی اعضاء کی خرید و فروخت کا انکشاف

پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی نے مزید بتایا کہ یہ گروہ انسانی اعضاء کی خرید و فروخت اور غیر قانونی ٹرانسپلانٹیشن میں ملوث تھا۔ ملزم جعلی ڈاکٹر نسیم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...