سدرہ قتل کیس، گورکن اور سیکرٹری قبرستان کمیٹی کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور

راولپنڈی میں اہم پیشرفت
جرگے کے فیصلے پر غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون کے قتل کیس میں ایک بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ مقامی عدالت نے گرفتار گورکن اور سیکرٹری قبرستان کمیٹی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ نائیجریا،وزیر دفاع اور فوجی سربراہان سے ملاقاتیں
گرفتار ملزمان کی پیشی
مقدمے میں گرفتار 3 ملزمان کو سول جج قمر عباس تارڑ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے گورکن راشد محمود اور سیکرٹری قبرستان کمیٹی سیف الرحمان کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو 12 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
جسمانی ریمانڈ کی توسیع
ادھر رکشہ ڈرائیور خیال محمد کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔