یا تو ڈونلڈ کا منہ بند کرو یا پھر انڈیا میں میکڈونلڈز بند کرو، بھارتی رکن پارلیمنٹ
اسلام آباد میں جاری بحث
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پہلگام حملے اور ’آپریشن سندور‘ پر انڈیا کے ایوان زیریں ’لوک سبھا‘ میں بحث جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب میں ای کچہری، دنیا بھر سے اوورسیز پاکستانیوں نے براہِ راست مسائل بیان کیے
کانگریس رکن کا سوال
اس دوران کانگریس کے رکن پارلیمنٹ دیپیندر سنگھ ہڈا نے بھارتی خارجہ پالیسی پر سوال اٹھائے۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے پر بھی سوالات اٹھائے کہ انہوں نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ بندی کی ثالثی کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کنگسٹن ٹیسٹ، آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 27 رنز پر آل آؤٹ کرکے 176 رنز سے ہرا دیا
مودی سرکار کی تنقید
کانگریس ایم پی نے کہا کہ ہماری حکومت کے دوران جب آنکھیں دکھانے کا وقت آیا تو ہم نے امریکہ کو آنکھیں دکھائیں اور جب ہاتھ ملانے کا وقت آیا تو ہم نے ان سے ہاتھ ملایا۔ انہوں نے مودی سرکار کو کہا کہ آپ فیصلہ نہیں کر پا رہے کہ امریکہ سے مصافحہ کرنا ہے یا آنکھیں دکھانی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے جمادی الثانی 1447 ہجری کے چاند سے متعلق پیشگوئی کردی
امریکہ اور بھارت کے تعلقات
آپ یا تو ڈونلڈ کا منہ بند کرو یا انڈیا میں میکڈونلڈز بند کرو، بھارت ایک سپر پاور ہے۔ امریکہ کو یہ بھی جان لینا چاہیے کہ بھارت اور پاکستان کو ایک ہی پیمانے پر نہیں تولا جا سکتا۔
ترکی اور چین کے حوالے سے تبصرہ
دیپندر ہڈا نے کہا جب ترکی نے پاکستان کی مدد کی تو بھارتی وزیر اعظم نے سائپرس جا کر اچھا پیغام دیا لیکن اگر اصل دشمن چین کو پیغام دینا تھا تو انہیں تائیوان جانا چاہیے تھا لیکن بھارتی وزیر خارجہ نے بیجنگ جا کر کہا کہ ہمارے تعلقات بہتر ہو رہے ہیں۔








