پنجاب بھر کے پارکس اور باغات میں سگریٹ نوشی اور ویپنگ پر پابندی

پنجاب حکومت کا نیا اقدام

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے شہریوں کو صحت بخش ماحول کی فراہمی کے لئے صوبہ بھر کے پارکس اور باغات کو نون سموکنگ زون قرار دے دیا۔ محکمہ ہائوسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے مراسلہ جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ: بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

ممنوعات کی فہرست

سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پر جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پارکس میں سگریٹ، ای سگریٹ، vapes اور تمباکو سے بنی مصنوعات کی فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔ ٹک شاپس، کیفیز اور پارکس میں موجود وینڈنگ پوائنٹس پر بھی سگریٹ کی فروخت ممنوع قرار دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرائیویٹ ٹورز آپریٹرز کی غفلت کی وجہ سے ہزاروں لوگ حج پر نہیں جاسکیں گے: وفاقی وزیر

عمل درآمد اور آگاہی

مراسلے کے مطابق پبلک پارکس کی کینٹینز میں ویپ، سگریٹ سمیت ہر طرح کی تمباکو پراڈکٹس کی فروخت پر پابندی ہوگی۔ پبلک پارکس کے داخلی و خارجی راستوں سمیت اہم مقامات پر نون سموکنگ کے آگاہی بورڈز آویزاں کیے جائیں، جبکہ مانیٹرنگ کے لئے سکیورٹی اور اسٹاف کو پابند بنایا جائے۔ تمام پی ایچ اے اتھارٹیز کو 10 دن میں قوانین کا نفاذ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

صحت مند ماحول کی ضرورت

سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے کہا ہے کہ فیصلے سے بچوں اور نوجوان نسل کو سگریٹ نوشی کی بری عادت سے بچانے میں مدد ملے گی۔ باغات میں سیر کے لئے آئی فیملیز اور ورزش پسند افراد کو اچھا ماحول دینا ہماری ذمہ داری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر باغات کو مزید دلکش اور سسٹین ایبل بنایا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...