پہلگام حملے میں پاکستانی دہشت گردوں کے ملوث ہونے کے ثبوت کیوں مانگتے ہو؟ نریندر مودی کا کانگریس کو جواب

نریندر مودی کا دعویٰ

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال 9 مئی کو بھارت نے پاکستان کے ایک ہزار کے قریب میزائل اور ڈرونز گرائے۔ انہوں نے کانگریس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام حملے میں پاکستانی دہشت گردوں کے ملوث ہونے کے ثبوت کیوں مانگتے ہو؟

یہ بھی پڑھیں: قربانی کا جذبہ قومی یکجہتی کی بنیاد ہے، ہم سب کو محروم طبقات کو یاد رکھنا چاہیے:وزیراعلیٰ بلوچستان

پارلیمنٹ میں خطاب

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ کے لوک سبھا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ "میں ان لوگوں کو آئینہ دکھانے آیا ہوں جو بھارت کا مؤقف دیکھنے سے قاصر ہیں۔ ہمیں اپنی افواج پر مکمل اعتماد ہے اور آپریشن سندور کے حوالے سے انہیں مکمل فری ہینڈ دیا گیا۔" ان کا کہنا تھا کہ "پہلے دہشت گردوں کو معلوم تھا کہ کچھ نہیں ہوگا، اب وہ جانتے ہیں کہ بھارت خاموش نہیں بیٹھے گا، اب بھارت آئے گا اور مار کر جائے گا، یہ نیا معمول ہے۔"

کانگریس پر تنقید

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کانگریس اور اس کے اتحادی اب پاکستان کی پروپیگنڈا مشین بن چکے ہیں۔ بھارت خود کفیل ہو رہا ہے لیکن کانگریس اب اپنے سیاسی نکات بھی پاکستان سے لیتی ہے۔"

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...