الیکشن کمیشن نے ایم این اے عبداللطیف چترالی کو نا اہل قرار دے دیا

الیکشن کمیشن کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون چترال سے رکن قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کو نااہل قرار دے دیا۔ رکن قومی اسمبلی کو آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت 9 مئی واقعات میں سزا یافتہ ہونے پر نااہل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مشال یوسفزئی کا انصاف لائر فورم سے کوئی تعلق نہیں:صدر آئی ایل ایف
سماعت کا عمل
عبداللطیف چترالی کی نااہلی کے کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے کی تھی، جس کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔
دیگر نااہلیاں
یاد رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چودھری، ایک ممبر صوبائی اسمبلی احمد خان بھچر اور ممبر قومی اسمبلی احمد چٹھہ کو بھی نااہل قرار دیا تھا.