وزیراعلیٰ مریم نواز کا ہر ضلع میں امراض دل کے علاج کا وعدہ پورا، سرکاری ہسپتالوں میں اینجیوپلاسٹی کا آغاز ہو گیا

وزیراعلیٰ مریم نواز کا وعدہ وفا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے ہر ضلع میں امراض دل کے علاج کا وعدہ پورا کردیا۔ پنجاب میں ضلع کی سطح پر سرکاری ہسپتالوں میں اینجو پلاسٹی کا آغاز ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بارکھان بلوچستان کے علاقہ رکنی میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق،4 زخمی

کیتھ لیبز کا قیام

امراض قلب میں مبتلا مریضوں کے لیے 16 اضلاع میں کیتھ لیب قائم ہوں گی۔ پہلے مرحلے میں اٹک، جہلم، میانوالی، قصور، جھنگ، وہاڑی، بہاولنگر اور لیہ میں کیتھ لیب قائم ہونگی۔ اس کے علاوہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ، خانیوال، راجن پور، بھکر، چکوال، منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد میں بھی کیتھ لیب بنائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فورسز کا انسانی ہمدردی مشن پر وار، امدادی کشتی حنظلہ پر قبضہ

طبی عملے کی تقرری

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کیتھ لیب کے لیے ڈاکٹرز اور سٹاف کی تعیناتی کا آغاز ہوگا۔ بہترین انٹرنیشنل کارڈیالوجسٹ کی خدمات طلب کر لی گئی ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں میں ایف سی پی ایس، ایم ڈی اور امریکن بورڈ آف کارڈیالوجی سے ڈپلومہ کرنے والے ڈاکٹرز کی تقرری کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو ان دریاؤں سے پانی نہیں مل سکتا جن پر بھارت کو حقوق حاصل ہیں: نریندرا مودی

کیتھ لیب میں سہولیات

کیتھ لیب میں کارڈیالوجی کے تجربہ کار میڈیکل آفیسر، نرسز، میڈیکل ایمجنگ ٹیکنالوجسٹ اور کیتھ لیب ٹیکنالوجسٹ بھی موجود ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: صرف لڑکیوں سے دوستی کرتی ہوں، اداکارہ رومیسہ خان نے حیران کن بیان جاری کر دیا

بہترین طبی خدمات کی فراہمی

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کے لیے بہترین کارڈیالوجسٹ کی خدمات حاصل کرنے کا حکم دیا۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب نے کارڈیالوجسٹ، میڈیکل آفیسرز، نرسز اور ٹیکنالوجسٹ کی تقرری کا عمل شروع کر دیا ہے۔

مریضوں کو فوری ریلیف

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ اضلاع میں کیتھ لیب بننے سے اینجو پلاسٹی کے لئے مریضوں کو بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔ ہر ضلع میں مرحلہ وار کیتھ لیب بنائیں گے، جس سے مریضوں کو فوری ریلیف ممکن ہوگا۔

ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ڈسٹریکت کی کیتھ لیب میں ناصرف بہترین ڈاکٹر بلکہ عملے کی موجودگی بھی یقینی بنائی جائے۔ ہر مریض کو علاج کی بہترین سہولیتیں گھر کی دہلیز پر میسر ہوں گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...