میاں اظہر کی وفات کے بعد خالی نشست این اے 129 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

لاہور کے حلقے این اے 129 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور کے حلقے این اے 129 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم کے فلم فیسٹیول میں دیمک اور نایاب کی پذیرائی
الیکشن کی تاریخ اور اہم تاریخیں
ای سی پی کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 میں ضمنی الیکشن 18 ستمبر کو ہوگا۔ امیدوار کاغذات نامزدگی 6 اگست تک جمع کرائیں گے۔ امیدواروں کے ناموں کی عبوری فہرست 7 اگست کو جاری کی جائے گی اور 26 اگست کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے۔
نشست کی خالی ہونے کی وجہ
یاد رہے سابق گورنر پنجاب اور رکن اسمبلی میاں اظہر کی وفات کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی۔